سابق صدر آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھےگا تو مؤثر جواب دیا جائےگا، پاکستان پر حملہ کرنے والے اب پہلے 100 دفعہ سوچیں گے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے، ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی اور امن کے لیےکام کیا، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن برابری کی بنیاد پر۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی ایران کے خلاف حملہ یا سازش نہیں کی، ایران نے پاکستان پر حملہ کرکے بہت نقصان پہنچایا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حملہ کیا ہے تو جواب برابر ہے، یہ معاملہ یہیں روکنا چاہیے، اگر آپ نے جنگ کرنی ہے تو مل کر اسرائیل سے لڑیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملکی خودمختاری پر حملےکا منہ توڑ جواب دینے پر افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ خفیہ معلومات اور پیشہ ورانہ قابلیت پر مبنی بروقت کارروائی قابل داد ہے، اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے