پاک ایران کیشدگی کے پیشِ نظر پاکستان ائیرلائنز( پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپ،وسط ایشیا سے آنیوالی ائیر لائنز کو مسقط روٹ سے پاکستان داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یو اےای اور سعودی عرب سے آنیوالی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس سے قبل مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا تھا اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے