پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہا¶س لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبران میرصادق عمرانی ،میربازمحمد کھیتران ،سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی اورانتخابی صورتحال اور صوبے میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس سمیت دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم کے دوران بلوچستان میں 4بڑے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دورحکومت میں بلوچستان کے نوجوانوں میںپائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت نوجوانوں کو روزگار فراہم کیااسکے علاوہ بلوچستان سمیت دیگر چھوٹے صوبوں میں این ایف سی ایوارڈ میں زیادہ حصہ دیاجس سے بلوچستان حکومت کو صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز ملے۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھر پور طریقے سے حصہ لیکرکامیابی حاصل کریگی اوراقتدار میں آکر عوام کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے