قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کووڈ 19 (کوروناوائرس) کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں ملکی اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباو¿ بڑھ سکتا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے، فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ایڈوائزری کے مطابق کورونا سے بچاو¿ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے،کورونا اور دیگر ریسپائریٹری وائرس سے بچنے کے لیے پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، ویکسین ابھی بھی کورونا سے بچاو¿ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے