راولپنڈی: سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم آج عائد کی جائے گی۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں اوپن ٹرائل نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکٹڈ میڈیا کو اندر بلایا گیا ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

گزشتہ روز عدالت میں درخواستوں پر بحث کی گئی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔

عدالت نے چالان کی نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق 6 متفرق درخواستوں کو نمٹایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے