عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز فی تولہ سونے کے نرخ 4200 روپے کم ہوئے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار114 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہےعالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 2928 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کمی ہوئی۔ جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچیج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جہاں کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 63 ہزار 475 پر ٹریڈ کرنے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی کی تنزلی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے