پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آگئی، فی تولہ قیمت میں 4 ہزار900 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے باعث ملک میں فی تولہ قیمت سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز ڈالر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار900 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ جس کے باعث ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کم ہوگئی ہے۔ جس کے باعث 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 840 روپے ہوگئی ہے۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالربڑھ کر 1849 ڈالر فی اونس پر ہے۔

دوسری جانب تاریخی اڑان کے بعد ڈالر نیچے آنے لگا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہوگیا۔ جمعرات کے روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا،انٹر بینک میں ڈالر تقریباً19روپے اور اوپن مارکیٹ میں15روپے بڑھ گیا ۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں18.98روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر266.11 روپے سے بڑھکر285.09روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹر بینک میں روپے کی قدر میں6.66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کرنسی مارکیٹ کے ماہرین روپے کی قدر میں کمی کو آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں،اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں15روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت فروخت273 سے بڑھکر288 روپے کی سطح پر جاپہنچی ،ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنے والے ایک ڈالر کے عوض 291 روپے طلب کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 295سے 300 روپے میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 287.50 سے بڑھ کر302روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 324.50روپے سے بڑھکر340 روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے