ایران اسرائیل جنگ کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ نرخ 300 روپے اور فی اونس 3 ڈالر بڑھ گئے۔
ایران اسرائیل جنگ میں سیزفائر کے بعد سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی رک گیا، عالمی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے سے 3330 ڈالر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطاق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 رپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے اور دس گرام 258 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے کا ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.26 ڈالر کمی سے 35.80 ڈالر پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی 26 روپے سستی ہوکر 3764 روپے کی ہوگئی۔