ایرانی سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کے نئے ایرو اسپیس چیف کی تقرری کردی
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈئر جنرل سید ماجد موسوی آئی آر جی سی ایرو اسپیس کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔سابق سربراہ امیر علی حاجی زادہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایران نے اسرائیل کےحملے میں مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کی ہے،اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ جنرل اسٹاف کے ہیڈ آف انٹیلیجنس جنرل غلام رضا محرابی بھی شہید ہوگئے۔