اسرائیل کے تہران میں رہائشی کمپلیکس پر حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی، 20 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی شب ایران کے مختلف شہروں پر طیاروں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی قیادت سمیت درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
ایران نے اسرائیل کے جارحانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کا آغاز کیا اور ہائپر سونک سمیت سیکڑوں میزائل تل ابیب پر داغ دیئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں رہائشی کمپلیکس پر اسرائیل کے گزشتہ روز کے حملے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے سے 38 شہداء کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔