بے شک ایران تکنیکی و عسکری لحاظ سے کمزور اور سیاسی طور پر تنہا ھےلیکن یہ غزہ ھے نہ مصر ،اردن ھے نہ لبنان ، ایران کے دشمنوں کو اگلے قدم بڑھانے سے پہلے سوچنا چاھئیے کہ بہت سے مسلم ممالک سے خوشگوار تعلقات نہ ھونے کے باوجود تمام مسلم ممالک نے کھل کر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت ھے ۔۔!

جنگ کے پہلے مرحلے میں ایران کی اندرونی کمزوریاں سامنے آئ ھیں ، محسوس ھوتا ھے کہ انہوں نے متوقع جنگ کی بھرپور تیاری نہیں کی ،لیکن یہ آغاز ھے ، ابھی بہت سے مرحلے باقی ھیں

بطور ایک خود مختار ریاست ، ایران کی بقا، اسکے کھڑے رھنے میں ھے، ایرانی قوم یمن اور حماس کی مانند ڈٹی رھیگی۔۔

واضح رھنا چاھئیے کہ یہ جنگ طویل ھو کر پورے خطے سمیت عالمی طاقتوں کو لپیٹ میں لے سکتی ھے۔۔

اھم بات یہ ھے کہ جنگ جوں جوں آگے بڑھے گی ، ایران کی علاقائ و عالمی حمایت بڑھتی چلی جائیگی !!

ٹرمپ / نیتن یاھو ڈاکٹرائن ایران کوعسکری طور پر نقصان پہنچا سکتی ھے مگر سیاسی طور پر بہت مضبوط بنا دیگی ۔۔

امریکی شہ پر کیا جانیوالا اسرائیلی حملہ ایران کو اپنے دفاع کیلئے ایٹمی طاقت بننے کا جواز فراھم کر دیگا ۔۔۔

کمزور ایرانی فضائیہ ،اسرائیل سے زمینی فاصلہ ،اردنی حکومت کی صیہونیت نوازی ، اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی عطا کردہ جدید فوجی ٹیکنالوجی، امریکی کمیونیکیشنز ، امریکی اور اسرائیلی جاسوس اداروں کا combination اسرائیلی برتری کاسبب ھے

لیکن جلد یا بدیر ایران کی جوابی کاروائ اسرائیل کو ھلا کر رکھ دے گی

ایران پر دشمن کے فضائ حملے اور ایران کی جوابی کاروائیاں جاری رھیں گے مگر ایران جیسے بڑے ملک پر گراؤنڈ اٹیک کرنا یا اسے مکمل شکست دینا ناممکن ھوگا۔۔

اگر امریکہ اس جنگ میں براہ راست کود پڑا تو جنگ کا اختتام کسی اور کے بطور سپر پاور ظہور پر منتج ھو گا ۔۔

ایرانی نقطۂِ نظر سے جنگ کے باوقار خاتمے کیلئے ترکی ، روس ، چین ، سعودی عرب یواے ای اور پاکستان کا کردار اھم ھو گا ۔۔
ایرانی عوام دیکھ لیں کہ انکا پرانا حلیف بھارت مکمل طور پر خاموش ھے ، وہ انکے کسی کام نہیں آئیگا جبکہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ھی دن ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا ھے ، آج کوئ طاقت پاکستان کی سرزمین کو ایران کیخلاف استعمال نہیں کر سکتی۔۔۔

ان شا اللّٰہ ٹرمپ اور نیتن یاھو کا شیطانی اتحاد ناکام و نامراد ھو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے