پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3375 ڈالر پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام 3430 روپے اضافے سے تین لاکھ 5  ہزار 984 روپے پر آگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 35.87 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ 3745 روپے پر برقرار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے