امریکہ کے شہر ساوتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ کیرنشا میڈسائن گریس شادی کے لئے جھنگ پہنچ گئی
خاتون کا موضع حسن خان کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے دو سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا۔
مسلسل رابطے کے بعد وہ آج جھنگ پہنچی ، جامعہ عربیہ دٙارالھُدیٰ میں اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیا۔
کنیز عائشہ کچہری پہنچی
جہاں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی
اس موقع پر دلہا دلہن انتہائی خوش دکھائی دیئے۔
امریکی خاتون کی اس سے قبل امریکہ میں شادی ہوئی تھی اس میں سے تین بیٹیاں پیدا ہوئی
تاہم نعیم الحسن کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیکر پاکستان پہنچ گئی