وزیرآباد میں منی پٹرول پمپ پرٹینکی پھٹنے سے 6 افراد جھلس گئے، حادثے میں جھلسنے والے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
وزیرآباد کے علاقے تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں واقع ایک منی پٹرول پمپ پر پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 6افراد جھلس گئے ہیں ٹینکی پھٹنے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔
ابتدائی رپورٹ کےمطابق حادثے میں جھلسنے والے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
منی پٹرول پمپ پرٹینکی پھٹنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔