افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں: وزارتِ داخلہ
پاکستان کی وزارت داخلہ نے افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام (آئی ایف آر پی) کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اب تک 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکی اپنے ممالک واپس روانہ کیے جا چکے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ مہم یکم اپریل 2025 سے شروع ہوئی، جس کے تحت اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 441 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اپنے ممالک واپس جانے والوں خصوصا خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ باعزت برتاؤ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ان کی خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی موجود ہیں۔
وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ وہ عناصر جو وطن واپسی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں یا وہ لوگ جو غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملازمت میں توسیع، کرائے پر جگہ و ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرنے یا ان کے ساتھ کاروبار کرنے میں ملوث پائے گئے، ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا
