امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت عظیم ہے۔ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے یہی حقیقت ہے۔
وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی لیڈر شپ کی تعریف کردی، کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے پر فخر ہے۔ دونوں ممالک سے کہا اگر گولیاں چلائیں گے تو تجارت بند ہو جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوتی، وہ دونوں ایٹمی قوت ہیں اور صورتحال ہاتھ سے نکلتی جارہی تھی، میں نے دونوں جانب عقلمند اور اچھے لوگوں سے بات کی، میں نے کہا آئیں پاکستان اور بھارت ہم سے تجارت کی بات کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرے سمجھانے پر دونوں ممالک رک گئے، دونوں کی نمائندگی بہت اچھی رہی، پاکستان کی قیادت بہت مضبوط ہے، انہوں نے جنگ روک دیا اور کریڈٹ مجھے دیا جارہا ہے، میں کوئی کریڈٹ لینا نہیں چاہتا لیکن میرے علاوہ یہ کوئی کر نہیں سکتا تھا۔