پی آئی اے رپورٹ کے مطابق 2024 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 102 واقعات ہوئے، سب سے زیادہ واقعات اے 230 طیاروں کے ساتھ پیش آئے۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران لاہورایئرپورٹ پر28،اسلام آباد18، کراچی میں 17 واقعات پیش آئے، ملتان ایئرپورٹ پر 14 اور فیصل آباد میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 6 واقعات ہوئے۔ پرندے ٹکرانے سے 9 طیارے متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں پرندے ٹکرانے سے قومی ایئرلائن کے3 طیارے متاثر ہوئے، طیاروں سے پرندے ٹکرانے پر قومی ائیرلائن کو ہرسال ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔
رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں پرندے ٹکرانے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جنوری تا مئی 2025 اے320 کے14،بوئنگ 777 کے10 واقعات رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں 6، ملتان میں 5 اور کراچی میں دو واقعات پیش آئے، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ ایئرپورٹس پر 2،2 حادثات رپورٹ ہوئے، اپریل 2025 میں طیاروں سےپرندے ٹکرانےکے7 واقعات پیش آئے۔
ترجمان قومی ایئرلائن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحیٰ پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ جگہ پرتلف کریں، آلائشیں ایئرپورٹس کے قریب نہ پھینکیں پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کا خطرہ ہے، ایئرپورٹس کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں حفاظتی اقدامات میں تعاون کریں، ذرا سی لاپرواہی بڑے فضائی حادثے کا باعث بن سکتی ہےاحتیاط کریں۔