اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہو گا۔

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف رواں ماہ کے بلوں پر ملے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے