دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدے سمیت کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ منسوخ کرنے کا ابھی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے شملہ معاہدے کو ’فارغ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو اب سیز فائر لائن سمجھا جائے اور اس کی حیثیت پر بات چیت کی ضرورت ہے جبکہ پاک، بھارت تعلقات 1948 کی پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی ہندوتوا سوچ کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیا اور کہا کہ اس سوچ کے حامل افراد کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

تاہم، دفتر خارجہ کے سینئر حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ شملہ معاہدے سمیت کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ منسوخ کرنے کا ابھی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے