سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحی کے موقع پر گیس فراہمی کے خصوصی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کمپنی اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کو عید کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سہولت کی غرض سے تین روزہ عید کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

شیڈول کے مطابق جمعہ 6 جون کو رات 12 بجے گیس کی بندش ہوگی جبکہ عید کے پہلے دن ہفتہ 7 جون کو صبح 5 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی اور دن بھر گیس دستیاب رہے گی۔ اتوار 8 جون کو بھی مکمل دن گیس کی بندش نہیں ہوگی۔ پیر 9 جون کو عید کے تیسرے دن رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ منگل 10 جون سے گیس کی فراہمی پرانے شیڈول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے