نوشہرہ تھانہ اضاخیل کے علاقے اضاخیل بالا میں 3 معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچوں کی دادی ماں ہی قاتل نکلی۔

ڈان نیوز کے مطابق نوشہرہ اضاخیل بالا میں 3 بچوں کی پراسرار موت کا معاملہ حل ہوگیا، ہسپتال رپورٹ کے مطابق بچوں کو دودھ میں زہر ملاکر مارا گیا۔

تینوں بچوں کے قتل سے متعلق ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی جس میں تینوں بچوں کو دودھ میں زہر ملانے کی تصدیق کی گئی۔

بچوں کے والد نے عدالت میں پیش ہوکر اپنی والدہ پر بچوں کو مارنے کا دعویٰ کردیا جب کہ بچوں کی ماں نے بھی دعویٰ کیا کہ میری ساس نے ہی بچوں کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے بے ہوش ہونے والی ماں سے نمونے حاصل کرکے میڈیکل کے لیے لیبارٹری بجھوائے گئے تھے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے اور ن سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں دو بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق جب کہ بچوں کی ماں بے ہوش ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے