کراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے لانڈھی شیرپاؤ، قائدآباد اور مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جن کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 11 بجکر 16منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز ملیر میں 10 کلو میٹر کے قریب تھا۔ یہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران دسویں بار زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکےآئندہ 2 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کیے جا رہے ہیں؟

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا کہنا تھا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے