ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا،انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کی اور 2بھارتی کھلاڑیوں سمیت دیگر ایتھیلیٹس کو ہرایا۔
پاکستان نے 52 سال بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا،ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں 4 گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں۔
علاوہ ازیں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے اللہ تعالی نے فائنل میں بھی کامیابی دی،اللہ تعالی نے پورے پاکستان کو عزت دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنا پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،یہ گولڈ میڈل میری اور کوچ سلمان بٹ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ جیتنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے،اللہ تعالی نے پاکستان کو فتح دی، اسکی بہت خوشی ہے۔