ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں دو روز تک مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت1400 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 2و لاکھ 99 ہزار 468 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہورہی تھی، سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 27 مئی کو 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 900 روپے کا ہو گیا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہوگئی تھی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 422 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

اسی طرح 26 مئی کو 24 قیراط خالص سونا 2 ہزار 600 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 228 روپے تنزلی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 251 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے