وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں فریقین نے سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں صدر الہام علییوف سے ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی اور آذربائیجانی عوام کے درمیان لازوال رشتہ ہے۔

انہوں نے حالیہ پاک، بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت پر صدر الہام علییوف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آذربائیجان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذربائیجان میں جشن منایا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی، اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے