کوئٹہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید, ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

شہید اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

فریضے کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

یہ حملہ قومی مہم کو ثبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے،ترجمان صوبائی

تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی، ترجمان حکومت بلوچستان

حکومت پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائے گی،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے