اے این ایف کا کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 کاروائیوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 19 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 295.798 کلو گرام منشیات برآمد۔
کراچی کورنگی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والی کنسائمنٹ سے کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی 850 گرام آئس برآمد.
کراچی ائیرپورٹ پر ریاد جانے والے 2 مسافروں کے سامان میں موجود پیشاوری چپلوں میں چھپائی گئی 548 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔
شیر شاہ موٹر وے ٹول پلازہ، مظفر گڑھ کے قریب گاڑی سے 4800 مشکوک مائع کی بوتلیں اور 12 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
کوٹ عبد المالک انٹرچینج، موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
سنجانی ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب ٹرک کے خفیہ خانے سے 3.6 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد۔ 2 ملزمان گرفتار۔
ناردرن بائی پاس، ایم ٹیو پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
سنجانی ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب ایک اور کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
فیملی کورٹ اسلام آباد کے قریب بیلہ روڈ G-10 پر گاڑی سے 2.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
ہزار گنجی، ضلع کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 256 کلو مارفین برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے