غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ ایک بچہ خوراک نہ ملنے کے باعث چل بسا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ کے سیف زون میں حملہ کیا جس میں 7 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہو گئے۔
مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے حملے میں 7 فلسطینی زخمی ہوئے ، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔
غزہ میں ایک چار سالہ بچہ محمد یٰسین خوراک نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہو گیا، دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ 70 ہزار فلسطینی بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پانچ لاکھ افراد شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں اور غزہ میں قحط کے آثار نمایاں ہیں۔