صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد فتنۃ الہندوستان کی پراکسی تنظیمیں پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے میں اب تک 7 طالبات اور ایک طالب علم سمیت 8 شہادتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے