بڑے امریکی بینکوں نے ایک مشترکہ اسٹیبل کوائن بنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی، جو ڈالر کی قیمت سے منسلک ڈیجیٹل کرنسی ہوگی۔
غیر ملکی جریدے نے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا، سٹی گروپ اور ویلز فارگو کے درمیان اس نئی ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
خیال ہے کہ اسٹیبل کوائن انہیں بین الاقوامی منتقلی سمیت مالی لین دین کو تیز کرنے کی اجازت دے گا، جس کو روایتی بینکنگ سسٹم کے ذریعے مکمل کرنے میں کئی دن لگتے ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی کریڈٹ اداروں کو خدشہ ہے کہ ان کے اپنے اسٹیبل کوائن کے قیام کے بغیر وہ تیزی سے ترقی پذیر کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسابقت سے محروم ہو جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق حتمی فیصلے کا انحصار بینک کے صارفین کی جانب سے ایسی کرنسی کی مانگ کے جائزے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں قانون سازی کے اقدامات پر بھی ہوگا۔