دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کر دی، بٹ کوئن کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی حمایت کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔جمعرات کے روز بٹ کوائن میں 3.3 فیصد تک اضافہ ہوا اور اس نے 111,878 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم بعد میں اس میں کچھ معمولی کمی واقع ہوئی۔
بٹ کوائن کے ساتھ ساتھ دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی تیزی دیکھی گئی، خاص طور پر دوسری بڑی کرنسی ایتھریم (Ether) نے ایک موقع پر 7.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑے مالیاتی اداروں کی جانب سے کرپٹو مارکیٹ میں بڑھتی دلچسپی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاسی حمایت نے بٹ کوائن کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔