فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کاسرچشمہ ہیں،دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ،آپریشن بنیان مرصوص اور خضدار میں دہشتگرد انہ حملے کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

فورم نے حالیہ کشیدگی ،علاقائی سلامتی ،مشرقی بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اندرونی و بیرونی سلامتی کے چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا،شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

شرکا نے کہا کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی،خضدار حملے میں 4 معصوم بچے اور 2بے گناہ افراد شہید ہو ئے۔

فورم نے معرکہ حق کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداکاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

شرکا نے فیلڈ مارشل کے اسٹریٹجک ویژن،غیرمتزلزل قیادت اور گرانقدرخدمات کااعتراف کیا،کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کااعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے