سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 21 مئی تک سزائے موت کی 238اپیلیں نمٹا دیں ۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر سزائے موت کے قیدیوں کی چار سو چون اپیلیں زیر التوا تھیں۔ سپریم کورٹ نے اٹھائیس اکتوبر سے اکیس مئی تک سزائے موت کی دو سو اڑتیس اپیلیں نمٹائیں۔ اس وقت سزا ئےموت کے قیدیوں کی دو سو سولہ اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔
سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات کیلئے تین بینچ مختص کر رکھے ہیں۔ پہلا بینچ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد جبکہ دوسرا بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل ہے۔ تیسرے بینچ میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ نے دوہزار چوبیس تک دائر ہونے والی سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں، سزائے موت کے بعد اب عمرقید پانےوالےمجرمان کی اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔