اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شریک اسرائیلی وفد کو قطر سے واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر کیا گیا ہے، دوحہ میں موجود ایک چھوٹی ٹیم بات چیت جاری رکھنے کے لیے موجود رہے گی تاکہ اگر کوئی پیش رفت ہو تو اس پر فوری ردِ عمل دیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے مصر اور قطر کی ثالثی سے جاری مذاکرات میں حماس کے مطالبات کو غیرحقیقی قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں اور اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی قوتیں فریقین پردباؤ ڈال رہی ہیں۔