سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلیے گیس کے نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے سوئی ناردرن کےلیے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے سوئی سدرن کےلیےگیس کے نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دی۔

حتمی منظوری کےلیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔

اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل کےلیے گیس قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا۔

اوگرا نے گیس مینجمنٹ کےحوالے سے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے اور کیٹیگری کی بنیاد پر گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کی مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے