آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پاکستان آرمی ریگولیشنز ( رولز ) 1998ءکے تحت دی گئی۔
یاد رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق شاندار عسکری قیادت ، جرآت اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کی۔