امریکی سینیٹر ٹم شیہی نے کہا ہے کہ پاکستان چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہرشعبے میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
امریکی سینیٹر ٹم شیہی نے کہا کہ پاکستان کا تکنیکی انحصار چین پر ایک اسٹریٹجک فائدہ بن چکا ہے، جو خطے میں اس کی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی مغربی ٹیکنالوجی پرانحصاری پالیسی کو ناکام قراردیا اور کہا کہ بھارت کی ناکامی امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے،چین اب امریکا کا مساوی حریف بن چکا ہے اوراس کی ٹیکنالوجی عالمی اثرورسوخ حاصل کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنی پالیسیوں پرنظرِثانی کرتے ہوئے خطے میں توازن برقراررکھنے کی فوری ضرورت ہے یہ بیان امریکی کانگریس میں مشرقی ایشیا سے متعلق ایک بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔