سندور غلامی کی علامت، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص آہنی دیوار تھا، مفتی تقی عثمانی
معروف اسکالر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سندور غلامی کی علامت ہے، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوار تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاک افواج کی بھارت کے خلاف زبردست کامیابی کے بعد مفتی تقی عثمانی نے بھی اس کی ستائش کی ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت کو 1965 کے بعد دھول چٹادی، ہماری افواج نے ہمیں خوشی کا دن دکھایا۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور شروع کیا، سندورعورت لگاتی ہے، بھارت کا آپریشن عورتوں کا تھا۔
انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے مسلمان مایوسی کا شکار تھے، مسلمانوں کے پاس مایوسی کی خبریں آتی تھیں، پاکستان کا ہر شہری خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔
اللہ نے ہمیں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن پر فتح نصیب فرمائی، دنیا اعتراف کررہی ہے پاکستانی فوج، شاہینوں نے اپنی برتری کا سکہ منوایا، اللہ کا شکرادا کرنے کےلیے آج ہم یہاں جمع ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور جماعتوں کے لوگ یہاں جمع ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے