پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوگئی، فی اونس نرخ 104 ڈالر اور فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 104 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نرخ 3221 ڈالر ہوگئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی سے تین لاکھ 40 ہزار 500 روپے اور دس گرام 8917 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگیا۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 17 روپے کمی سے 3400 روپے اور فی اونس 0.17 ڈالر گرنے کے بعد 32.18 ڈالر ہوگئی۔