اُوتھل : نامعلوم مسلح افراد کی حجام کی دکان پر فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد موقع پر جاں بحق ایک زخمی
اُوتھل: سول ہسپتال روڈ پر واقع حجام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیا, واقعہ کے فوراَ بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اِس افسوسناک واقعہ میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہے اور اسکی حالت بھی نازک ہے جسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
