سپریم کورٹ/ انتخابی عذرداری
مستنونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی
سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ 37 مستونگ سے متعلق انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دے دی
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمشن کے خلاف اپیل پر سماعت کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا
سردار نور احمد بنگلزئی نے مبینہ دھاندلی کو بنیاد بناکر دو بارہ گںتی کی استدعا کررکھی تھی
الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے۔ وکیل وسیم سجاد
اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اُتنی بڑی تعداد میں مسترد ووٹ جیت اور ہار پر براہ راست اثر انداز ہورہے ہیں۔ وکیل وسیم سجاد
الیکشن کمشن نے ووٹوں کی ری کاونٹنگ کو مسترد کردیا۔ وسیم سجاد وکیل نور احمد بنگلزئی
ہمارے پاس تو معاملہ بالکل مختلف ہے۔ جسٹس عامر فاروق
آپ کی درخواست ہی ناقابل سماعت قرار دے دی گئی تھی۔ جسٹس عامر فاروق
درخواست لگائے گئے بیان حلفی مصدقہ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق
ہم نے بیان حلفی اوتھ کمشنر کی تصدیق کا لگایا ہوا تھا۔ وکیل وسیم سجاد
اوتھ کمشنر نے بیان حلفی کو ضابطے کے مطابق اٹسٹ نہیں کیا۔ جسٹس شاہد وحید
گواہوں کے بیانات بھی درست طور پر نہیں لگاۓ گئے تھے۔ جسٹس شاہد وحید
سپریم کورٹ کے معتدد فیصلوں میں کہا گیا کہ اگر تصدیق شدہ بیان حلفی نہ ہوں تو الیکشن ٹربیونل میں ایسی درخواست ناقابل قبول ہوتی پے۔ جسٹس شاہد وحید
سوال ہے کہ کیا اوتھ کمشنر کی درخواست درست ہے کہ نہیں۔ جسٹس شاہد وحید
بیان حلفی خود ایک تصدیق ہے۔ وکیل وسیم سجاد
شناخت کیسے ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید
شناخت شناختی کارڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔ جسٹس شاہد وحید
آپ نے بیان حلفی درست نہیں دیا، طے شدہ اصولوں کے تحت بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔ جسٹس شاہد وحید
وکیل نے تصدیق کی تھی۔ وکیل وسیم سجاد
وکیل کیسے جانتا تھا اور وکیل کیسے تصدیق کرسکتا ہے۔ جسٹس شاہد وحید
تصدیق کو ضروری قرار دیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید
بیان حلفی آپ نے درست نہیں دیا، بیان حلفی کی تصدیق ہونا ضروری ہے۔ جسٹس شاہد وحید
سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ غیر مصدقہ بیان حلفی والی الیکشن پیٹنس ناقابل قبول ہے۔ جسٹس شاہد وحید
آپ تکنیکی بنیادوں پر کیوں جارہے ہیں میرا کیس بہت سادہ ہے۔ وکیل وسیم سجاد
میں نے صرف ری کاونٹنگ کا کہا ہے، ری کاونٹنگ میں ہرج کیا ہے۔ وسیم سجاد
معزرت، آپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔ جسٹس شاہد وحید