پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹ بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ
پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیے جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر اور دیگر شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے۔
پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔
پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور بھارتی اقدام کو پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کےحملے پر شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور طلب
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایسےلاپرواہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مارگرایا ، ڈرون کےذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی۔
بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا
جنگ کےدوران سفیدجھنڈا لہرانےکا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔
چوراکمپلیکس پوسٹ،چکوٹھی سیکٹرمیں بھارتی فوج نےپہلے ہی سفیدجھنڈالہرادیا تھا۔
پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی کرانے میں مدد کے لیےتیار ہیں: برطانیہ
برطانوی وزیرتجارت کے مطابق ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے دوست، شراکت دار ہیں، ہم پاکستان اوربھارت کی سپورٹ کے لیے تیار ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج نےپاک فوج کی جوابی کارروائی پر چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرایا ہے، بھارتی فوج کے سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔