ضلعی انتظامیہ کا غوث آباد کوئٹہ میں غیر ملکی افغان مہاجرین خلاف کریک ڈاؤن، متعدد مکانات سیل، دستاویزات نہ رکھنے والوں کو ڈپٹی کمشنر آفس منتقل کردیا
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور اہم قدم اٹھایا۔ اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) سعد کیلم ظفر نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ غوث آباد میں کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ٹیم نے مختلف گھروں کا معائنہ کیا اور وہاں مقیم افراد کی قانونی اسناد کی جانچ پڑتال کی۔ ایسے افراد جو قانونی شناختی دستاویزات پیش نہ کر سکے، انہیں حراست میں لے کر ڈپٹی کمشنر آفس منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں، ان افراد کے رہائشی مکانات کو سرکاری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
