بلوچستان میں جعلی آسامیوں کی تشہیر کرکے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے گرد گھیرہ تنگ محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لاکر گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا,گینگ نے ایک ٹیسٹنگ سروس اور تعلیمی ادارہ کا نام استعمال کرکے عوام سے فراڈ کیا تھا اور جناح ٹاؤن کوئٹہ میں ایک دفتر بھی قائم کیا ہوا تھا۔
محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کے ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ "تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس” کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی آسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ "فاؤنڈیشن اور ٹیسٹنگ سروس” نے اخبار میں اشتہار دیا تھا کہ بلوچستان بھر سے "1535” اساتذہ کی بھرتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہے جسکے بعد خواہشمند "1700” افراد نے ان آسامیوں کو حاصل کرنے کیلئے درخواستیں جمع کروائی اسکے علاوہ مذکورہ ٹیسٹنگ کمپنی نے ہر اُمیدوار سے فی کس "380 روپے” اپنے ایک مخصوص اکاؤنٹ میں ٹیسٹنگ فیس کے نام پر وصول کئے۔
مذکورہ گروہ نے اُمیدواروں کو جھانسہ دینے کیلئے کوئٹہ کے ایک نجی شادی حال میں اُمیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو بھی لئے تھے, گُزشتہ روز تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ کمپنی کا بلوچستان بھر میں کئی بھی اسکول یا کوئی تعلیمی ادارہ وجود ہی نہیں رکھتا جسکے بعد ڈائریکٹر جنرل محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کے حکم پر محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کے عملے نے کاروائی عمل میں لائی۔
☜کاروائی اس فراڈیہ گروہ کے دفتر جناح ٹاؤن میں کی گئی جسے گروہ نے اپنی فاؤنڈیشن کے نام سے منسوب کیا ہوا تھا چھاپے کے دوران انکے مبینہ دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر, فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات, متعدد لیپ ٹاپ,جعلی اسٹیمپ,جعلی سرکاری خطوط و دیگر خط و کتابت و اہم دیگر مواد برآمد ہوا۔
محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان نے فوری طور پر اس گروہ کے سرغنہ محمد حیات تالپور جوکہ چیئرمین تالپور فاؤنڈیشن بنے ہوئے تھے اسکے ساتھ محمد عارف اور شاہ رخ نامی افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ گروہ کیساتھ کچھ سرکاری اہلکار بھی ملوث ہے جنکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی مزید تحقیقات جاری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے