تمام بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کردیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء کو یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے۔ یکم مئی کو تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں، جبکہ نجی اداروں میں بھی تعطیل ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے