پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز (ائیر کرافٹ کیریئر) پسپائی اختیار کرگیا۔

بھارت نے ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت کو حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔

بھارت نے جہاز کو 23 اپریل کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا تھا۔

تاہم پاک بحریہ کی مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی ائیرکرافٹ کیریئر واپس بلالیا گیا ہے۔

سیٹلائیٹ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت چند روز سمندر میں رہنے کے بعد کاروار کی بندرگاہ واپس چلا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے