ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائی، افغان شہریوں کو پاکستانی دستاویزات جاری کرنے والا گروہ گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں سید صداقت شاہ، نادر خان، عارف خان، اور عالم زیب شامل
ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں پشاور سے گرفتار کیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق منظم گروہ افغان شہریوں کے لیے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی تیاری میں ملوث تھا۔
چھاپہ مار کاروائی میں موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد
چھاپہ مار کاروائی میں ڈپٹی کمشنر پشاورکے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد
ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور نادرا پراسیسنگ سے متعلق اسٹامپ پیپرز بھی برآمد
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں
ترجمان ایف آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے