لاہور میں پاکستان کی پہلی ’’بجلی پیدا کرنیوالی‘‘ سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی، جس کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔

لاہور کی ایک نئی سڑک کا افتتاح ہونے جا رہا ہے اور یہ کوئی عام سڑک نہیں اسے پاکستان کی سب سے جدید سڑک کہا جا رہا ہے۔ یہ پہلی ’’بجلی پیدا کرنے والی‘‘ سڑک ہے، جس کا نام روٹ 47 ہے اور یہ شہر کے مرکز میں جلد ہی کھلنے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سڑک 4.5 کلومیٹر طویل ہے اور لاہور کے کچھ مصروف ترین علاقوں جیسے کہ کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو آپس میں جوڑتی ہے۔

ایک ہائی ٹیک، اسمارٹ سڑک

اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی) نے تعمیر کیا ہے اور اس پر تقریباً 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر) لاگت آئی ہے، لیکن روٹ 47 صرف گاڑیوں اور بسوں کیلئے لیے نہیں ہے، اسے اسمارٹ، جدید اور سب کیلئے مفید بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں

ایک طویل فلائی اوور تاکہ ٹریفک تیزی سے گزر سکے۔

پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کیلئے الگ لائنز تاکہ لوگ محفوظ طریقے سے گاڑی یا سائیکل چلا سکیں۔

بارش کے دوران سڑکیں پانی سے نہیں بھریں گی کیونکہ اس میں خاص ڈرینج سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

روٹ 47 کی سب سے منفرد خصوصیات میں سے ایک اس کے فٹ پاتھ ہیں۔ ان پر سولر پینلز نصب کیے جا رہے ہیں جو ناصرف پیدل چلنے والوں کو سایہ فراہم کریں گے بلکہ ایک میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا کریں گے، یہ ایک چھوٹے محلے کو بجلی دینے کیلئے کافی ہے

یہ سڑک پرانے والٹن ایئرپورٹ کے علاقے سے گزرتی ہے، جسے اب ایک نئے کاروباری مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے، جس میں اونچی عمارتیں، دفاتر، دکانیں اور مزید بہت کچھ شامل ہوگا۔ اسے لاہور کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کہا جاتا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں شہر افقی کے بجائے عمودی ترقی کرے گا۔

اس علاقے میں زیادہ تر تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ یہاں نئی سیوریج لائنز، بارش کے پانی کی نکاسی کا نظام، اور دو پارکنگ پلازے بن چکے ہیں۔ ایک مصنوعی جھیل بھی تعمیر کی جا رہی ہے جو بارش کے پانی کو جمع کرے گی۔

اس علاقے کو کاروبار، ٹیکنالوجی اور جدت کیلئے ایک جدید مقام میں تبدیل کرنا مقصد ہے، روٹ 47 صرف شروعات ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ لاہور ایک اسمارٹ، سبز اور زیادہ منظم مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے