9ماہ کے بندش کے بعد ہرنائی سبی ریل دوبارہ بحال، ٹرین سخت سیکیورٹی میں ہرنائی پہنچ گئی۔
ہرنائی : ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر 9ما ہ بندش کے بعدایک با ر پھر بحال ہو گئی ہے21اپریل کو سبی سے ٹرائل ٹرین روانہ کیا گیا تھا جوکہ شام پانچ بجے کے قریب ہرنائی پہنچ گئی ٹریک کی تعمیر ومرمت ٹریک بحالی سے ہرنائی سبی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ اور ایف سی بلوچستان کے کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر آج صبح سے ہرنائی کےلئے روانہ ہونے والی پانچ بجے کے قریب ہرنائی اسٹیشن پہنچ گئی 9ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ا یف سی 81ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحفیظ جھاکرانی اور بڑی تعداد میں عوام نے استقبال کیا ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل ٹرین ہرنائی پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئی ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی نو ماہ کی طویل بندش کے بعد سبی سے دو بوگیوں پر مشتمل ٹرین ہرنائی پہنچ گئی ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر گزشتہ سال 13جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی تھی ہرنائی سبی سیکشن ٹریک/پٹڑی کو بارشوں اور سیلاب سے شدید نقصان پہنچا تھا اور مختلف مقامات پر ٹریک کو کافی نقصان پہنچا تھا محکمہ ریلوے کے محنت کشوں اور ریلوے حکام نے پٹڑی کی تعمیر ومرمت کرکے سیکشن کو بحال کردیا تعمیراتی ومرمتی کام کی تکمیل کے بعد ٹرائل ٹرین کو سبی سے ہرنائی کیلئے روانہ کر دیا گیا جو بہ خیریت ہرنائی پہنچ گءہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ، ایف سی بلوچستان نے اہم کردار ادا کیا اور ٹریک کی تعمیر ومرمت کا کام کرکے ٹریک بحال کردیا گیا ایف سی کی جانب سے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر تعمیر ومرمت کے کام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹرینوں کی آمد رفت کے دوران بھی ایف سی بلوچستان ٹرین اور مسافروں کی تحفظ کےلے سیکورٹی فراہمی کریگی ہرنائی کے عوامی وسماجی حلقوں کاروباری حلقوں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ آئی جی ایف سی اور کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کو ہرنائی امن جرگہ کے دوران ٹرین کی بحالی کے اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس سلسلے میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی سے ضلع ہرنائی کے کاروباری حلقوں اور عوام کا اجتماعی مسئلہ حل ہوگیا اور ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کو سیلابی ریلوں سے محفوظ بنانے کے لیے جلد وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات کرکے ندی نالوں کے قریب ٹریک کےلیے حفاظتی دیواروں کی تعمیر بھی شروع کرینگے۔
