محترم وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب ، محترم پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی صاحب اور محترم ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات صاحب۔
جناب آپ صاحبان سے اہلیان سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ دست بستہ گزارش کرتے ہیں کے عرصہ دراز سے سی جی ایس کالونی میں صافی کی ابتر صورت حال ہے کتے مرے ہوے ہیں – اور بد بو سے سارا محلہ بیماریوں کا شکار ہو گیا ہے اور سب سے اہم بات گراؤنڈ جس میں مردہ کتے اور بےتحاشہ گند ہے وہاں بچیوں کا سکول ہے – جو آپ کو تصویر میں نمایا نظر آ رہا ہے طالبات اس گند سے گزر کر سکول جاتی ہیں – ہم نے بہت بار درخواست کی میر لیاقت لہڑی صاحب آپ کی مہربانی سے صفائی کا کام شروع ہوّا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے اگر 100 ٹرکوں کا کچرا ہے تو صرف 4/5 گاڑیاں آتی ہیں اور میڈیا پر صفائی کی تصاویر چلتی ہیں اور پھر سب ورکر غائب – ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں سر سیٹلائٹ ٹاؤن بھی کوئٹہ کا اہم ایریا ہے صرف جناح روڈ کوئٹہ نھی – جب درخواست کرو تو یہ بھی شنید میں اتا ہے کے سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں آتا ہے – جناب ان مسائل کو آپ بہتر جانتے ہیں جس کی بھی ذمے داری ہے اسے پابند کریں اور ملیریا اسپرے بھی کروائیں آپ سب کے تعاون کا اہلِ سیٹلائٹ ٹاؤن اور خصوصاً سکول کی طالبات اور سی جی ایس کالونی کے مکین شکر گزار ہوں گے –
